صحیح الجامع الصغیر
حرف الصاد— حرف صاد
الأحاديث المبدوءة بحرف الصاد باب: حرف صاد سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3836
«صلاة رجلين يؤم أحدهما صاحبه أزكى عند الله من صلاة أربعة تترى وصلاة أربعة يؤمهم أحدهم أزكى عند الله من صلاة ثمانية تترى وصلاة ثمانية يؤمهم أحدهم أزكى عند الله من صلاة مائة تترى»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”دو آدمیوں کی نماز جس میں ایک دوسرے کی امامت کرے، اللہ کے نزدیک چار آدمیوں کے الگ الگ (ایک کے بعد ایک) نماز پڑھنے سے زیادہ پاکیزہ ہے، اور چار آدمیوں کی نماز جن کی امامت ان میں سے ایک کرے، اللہ کے نزدیک آٹھ آدمیوں کے الگ الگ نماز پڑھنے سے زیادہ پاکیزہ ہے، اور آٹھ آدمیوں کی نماز جن کی امامت ان میں سے ایک کرے، اللہ کے نزدیک سو آدمیوں کے الگ الگ نماز پڑھنے سے زیادہ پاکیزہ ہے۔“