صحیح الجامع الصغیر
حرف الصاد— حرف صاد
الأحاديث المبدوءة بحرف الصاد باب: حرف صاد سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3792
«صلي في الحجر إن أردت دخول البيت فإنما هوقطعة من البيت ولكن قومك استقصروه حين بنوا الكعبة فأخرجوه من البيت»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اگر تم بیت اللہ میں داخل ہونا چاہتی ہو تو حِجر (اسماعیل) میں نماز پڑھ لو، کیونکہ وہ بیت اللہ ہی کا ایک حصہ ہے، لیکن تمہاری قوم نے جب کعبہ تعمیر کیا تو اسے مختصر کر دیا اور اسے بیت اللہ سے نکال دیا۔“