حدیث نمبر: 3741
«الشهداء خمسة: المطعون والمبطون والغريق وصاحب الهدم والشهيد في سبيل الله»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”شہداء پانچ ہیں: طاعون سے مرنے والا، پیٹ کی بیماری سے مرنے والا، ڈوب کر مرنے والا، عمارت گرنے سے دبنے والا اور اللہ کی راہ میں شہید ہونے والا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الشين / حدیث: 3741
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [مالك ق ت] عن أبي هريرة.