صحیح الجامع الصغیر
حرف الشين— حرف شین
الأحاديث المبدوءة بحرف الشين باب: حرف شین سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3739
«الشهادة سبع سوى القتل في سبيل الله المقتول في سبيل الله شهيد: والمطعون شهيد والغريق شهيد وصاحب ذات الجنب شهيد والمبطون شهيد وصاحب الحريق شهيد والذي يموت تحت الهدم شهيد والمرأة تموت بجمع شهيدة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”شہادت (قتل فی سبیل اللہ کے علاوہ) سات قسم کی ہے: اللہ کی راہ میں مارا جانے والا شہید ہے، طاعون سے مرنے والا شہید ہے، ڈوب کر مرنے والا شہید ہے، نمونیا (ذات الجنب) سے مرنے والا شہید ہے، پیٹ کی بیماری سے مرنے والا شہید ہے، آگ میں جل کر مرنے والا شہید ہے، عمارت گرنے سے دبنے والا شہید ہے، اور بچہ جننے کی حالت میں مرنے والی عورت شہیدہ ہے۔“