حدیث نمبر: 3731
«الشرك فيكم أخفى من دبيب النمل وسأدلك على شيء إذا فعلته أذهب عنك صغار الشرك وكباره تقول: اللهم إني أعوذ بك أن أشرك بك وأنا أعلم وأستغفرك لما لا أعلم تقولها ثلاث مرات» . "
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تم میں شرک چیونٹی کی چال سے بھی زیادہ پوشیدہ ہے، اور میں تمہیں ایک ایسی چیز بتاتا ہوں کہ اگر تم اسے کرو تو چھوٹا اور بڑا شرک تم سے دور ہو جائے: تم کہو: اے اللہ! میں اس بات سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں جانتے بوجھتے تیرے ساتھ شرک کروں، اور جو میں نہیں جانتا اس کے لیے تجھ سے بخشش مانگتا ہوں۔ یہ تین بار کہو۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الشين / حدیث: 3731
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث الحكيم عن أبي بكر. الضعيفة ٣٧٥٥.