حدیث نمبر: 3672
«سيلي أموركم من بعدي رجال يعرفونكم ما تنكرون وينكرون عليكم ما تعرفون فمن أدرك ذلك منكم فلا طاعة لمن عصى الله عز وجل»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میرے بعد تمہارے معاملات ایسے لوگ سنبھالیں گے جو تمہیں وہ چیزیں اچھی کر کے دکھائیں گے جنہیں تم برا سمجھتے ہو، اور وہ چیزیں بری کر کے دکھائیں گے جنہیں تم اچھا سمجھتے ہو، پس تم میں سے جو یہ زمانہ پائے تو جو اللہ عزوجل کی نافرمانی کرے اس کی کوئی اطاعت نہیں۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف السين / حدیث: 3672
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [طب ك] عن عبادة بن الصامت. الصحيحة ٥٩٢.