حدیث نمبر: 3659
«سيصير الأمر إلى أن تكونوا جنودا مجندة جند بالشام وجند باليمن وجند بالعراق عليك بالشام فإنها خيرة الله من أرضه يجتبي إليها خيرته من عباده فإن أبيتم فعليكم يمنكم واسقوا من غدركم فإن الله قد توكل لي بالشام وأهله»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”معاملہ اس مقام تک پہنچے گا کہ تم منظم لشکر بن جاؤ گے: ایک لشکر شام میں، ایک یمن میں اور ایک عراق میں، تم شام کو لازم پکڑنا کیونکہ وہ اللہ کی چنی ہوئی سرزمین ہے، جس کی طرف وہ اپنے چنیدہ بندوں کو کھینچ لاتا ہے، اور اگر تم اس سے انکار کرو تو اپنے یمن کو لازم پکڑ لینا اور اپنے تالابوں سے پانی پلاتے رہنا، کیونکہ اللہ نے میرے لیے شام اور اس کے باشندوں کی ذمہ داری خود لے رکھی ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف السين / حدیث: 3659
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم د] عن عبد الله بن حوالة. فضائل الشام رقم ٢: الطحاوي: ك، الربعي.