صحیح الجامع الصغیر
حرف السين— حرف سین
الأحاديث المبدوءة بحرف السين باب: حرف سین سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3658
«سيصيب أمتي داء الأمم: الأشر والبطر والتكاثر والتشاحن في الدنيا والتباغض والتحاسد حتى يكون البغي»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میری امت کو اسی بیماری میں مبتلا ہونا پڑے گا جو (پہلی) امتوں کو لاحق ہوئی: اِترانا، بدمستی، دنیا میں کثرتِ مال کی دوڑ، آپس میں چپقلش، بغض اور حسد، یہاں تک کہ بغاوت و زیادتی پیدا ہو جائے۔“