صحیح الجامع الصغیر
حرف السين— حرف سین
الأحاديث المبدوءة بحرف السين باب: حرف سین سے شروع ہونے والی احادیث
«سبعة يظلهم الله في ظله يوم لا ظل إلا ظله: إمام عادل وشاب نشأ في عبادة الله ورجل قلبه معلق بالمسجد إذا خرج منه حتى يعود إليه ورجلان تحابا في الله فاجتمعا على ذلك وافترقا عليه ورجل ذكر الله خاليا ففاضت عيناه ورجل دعته امرأة ذات منصب وجمال فقال: إني أخاف الله رب العالمين ورجل تصدق بصدقة فأخفاها حتى لا تعلم شماله ما تنفق يمينه»(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”سات لوگوں کو اللہ اس دن اپنے سائے میں جگہ دے گا جس دن اس کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہو گا: عادل حکمران، وہ نوجوان جو اللہ کی عبادت میں پلا بڑھا ہو، وہ آدمی جس کا دل مسجد سے وابستہ رہے کہ جب وہ اس سے نکلے تو (دل) اس کی طرف واپس آنے تک لگا رہے، وہ دو آدمی جو اللہ کی خاطر ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہوں، اسی پر ملیں اور اسی پر جدا ہوں، وہ آدمی جو تنہائی میں اللہ کو یاد کرے تو اس کی آنکھیں بہہ پڑیں، وہ آدمی جسے کوئی مرتبے اور خوبصورتی والی عورت (گناہ کی طرف) بلائے تو وہ کہے: میں تمام جہانوں کے رب اللہ سے ڈرتا ہوں، اور وہ آدمی جو صدقہ کرے اور اسے اتنا چھپائے کہ اس کے بائیں ہاتھ کو بھی پتا نہ چلے کہ اس کے دائیں ہاتھ نے کیا خرچ کیا ہے۔“