حدیث نمبر: 360
«إذا أفاد أحدكم امرأة أو خادما أو دابة فليأخذ بناصيتها وليدع بالبركة وليقل: اللهم إني أسألك من خيرها وخير ما جبلت عليه وأعوذ بك من شرها وشر ما جبلت عليه وإن كان بعيرا فليأخذ بذروة سنامه»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کسی کو کوئی عورت (بطور بیوی) یا خادم یا سواری کا جانور حاصل ہو تو وہ اس کی پیشانی کے بال پکڑے اور برکت کی دعا کرے اور یہ کہے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِهَا وَخَيْرِ مَا جُبِلَتْ عَلَيْهِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا جُبِلَتْ عَلَيْهِ» (اے اللہ! میں تجھ سے اس کی بھلائی اور اس خصلت کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں جس پر اسے پیدا کیا گیا ہے، اور اس کی برائی اور اس خصلت کی برائی سے تیری پناہ مانگتا ہوں جس پر اسے پیدا کیا گیا ہے)۔ اور اگر وہ اونٹ ہو تو اس کے کوہان کی چوٹی پکڑے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 360
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث ك هق عن ابن عمرو. آداب الزفاف ١٩.