صحیح الجامع الصغیر
حرف الزاي— حرف زا
الأحاديث المبدوءة بحرف الزاي باب: حرف زا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3567
«زار رجل أخا له في قرية فأرصد الله له ملكا على مدرجته فقال: أين تريد؟ قال: أخا لي في هذه القرية فقال: هل له عليك من نعمة تربها؟ قال: لا إلا أني أحبه في الله قال: فإني رسول الله إليك أن الله أحبك كما أحببته»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ایک آدمی اپنے کسی بھائی سے ملنے ایک گاؤں گیا تو اللہ نے اس کے راستے میں اس کے لیے ایک فرشتہ مقرر کر دیا، اس نے پوچھا: کہاں کا ارادہ ہے؟ اس نے کہا: اپنے ایک بھائی سے ملنے، جو اس گاؤں میں ہے۔ فرشتے نے پوچھا: کیا اس کا تم پر کوئی احسان ہے جس کی وجہ سے تم اسے بڑھانا چاہتے ہو؟ اس نے کہا: نہیں، بلکہ میں اس سے صرف اللہ کے لیے محبت کرتا ہوں۔ فرشتے نے کہا: تو میں تمہاری طرف اللہ کا بھیجا ہوا ہوں (یہ بتانے کے لیے) کہ جیسے تم نے اس سے محبت کی، اللہ بھی تجھ سے محبت کرتا ہے۔“