صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
«إذا أصبح أحدكم فليقل: اللهم بك أصبحنا وبك أمسينا وبك نحيا وبك نموت وإليك المصير، وإذا أمسى فليقل: اللهم بك أمسينا وبك أصبحنا وبك نحيا وبك نموت وإليك النشور»(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی صبح کرے تو اسے چاہیے کہ کہے: «اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ» (اے اللہ! ہم نے تیری ہی توفیق سے صبح کی اور تیری ہی توفیق سے شام کی، ہم تیرے ہی حکم سے جیتے ہیں اور تیرے ہی حکم سے مرتے ہیں اور تیری ہی طرف لوٹ کر جانا ہے)۔ اور جب شام کرے تو کہے: «اللَّهُمَّ بِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ النُّشُورُ» (اے اللہ! ہم نے تیری ہی توفیق سے شام کی اور تیری ہی توفیق سے صبح کی، ہم تیرے ہی حکم سے جیتے ہیں اور تیرے ہی حکم سے مرتے ہیں اور تیری ہی طرف اٹھ کر جانا ہے)۔“