صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
«إذا أصبح أحدكم فليقل: أصبحنا وأصبح الملك لله رب العالمين اللهم إني أسألك خير هذا اليوم فتحه ونصره ونوره وبركته وهداه وأعوذ بك من شر ما فيه وشر ما قبله وشر ما بعده ثم إذا أمسى فليقل مثل ذلك»(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی صبح کرے تو اسے چاہیے کہ کہے: «أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَ هَذَا الْيَوْمِ فَتْحَهُ وَنَصْرَهُ وَنُورَهُ وَبَرَكَتَهُ وَهُدَاهُ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا فِيهِ وَشَرِّ مَا قَبْلَهُ وَشَرِّ مَا بَعْدَهُ» (ہم نے صبح کی اور تمام جہانوں کے رب اللہ کی بادشاہت نے صبح کی، اے اللہ! میں تجھ سے اس دن کی بھلائی، اس کی فتح، اس کی مدد، اس کے نور، اس کی برکت اور اس کی ہدایت کا سوال کرتا ہوں، اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس برائی سے جو اس میں ہے اور اس برائی سے جو اس سے پہلے ہے اور اس برائی سے جو اس کے بعد ہے)۔ پھر جب شام کرے تو اسی طرح کے کلمات کہے۔“