حدیث نمبر: 3525
«الراكب يسير خلف الجنازة والماشي يمشي خلفها وأمامها وعن يمينها وعن يسارها قريبا منها والسقط يصلى عليه ويدعى لوالديه بالمغفرة والرحمة»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”سوار جنازے کے پیچھے چلے، اور پیدل چلنے والا اس کے پیچھے، آگے، دائیں اور بائیں، اس کے قریب چل سکتا ہے، اور ساقط ہونے والے بچے کی نماز جنازہ پڑھی جائے اور اس کے والدین کے لیے مغفرت اور رحمت کی دعا کی جائے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الراء / حدیث: 3525
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم د ت ك] عن المغيرة. المشكاة ١٦٦٧، الإرواء ٧١٦.