صحیح الجامع الصغیر
حرف الراء— حرف را
الأحاديث المبدوءة بحرف الراء باب: حرف را سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3490
«رب قائم حظه من قيامه السهر ورب صائم حظه من صيامه الجوع والعطش»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بسا اوقات قیام کرنے والے کا اپنے قیام سے حصہ صرف جاگنا ہوتا ہے، اور بسا اوقات روزہ دار کا اپنے روزے سے حصہ صرف بھوک اور پیاس ہوتا ہے۔“