صحیح الجامع الصغیر
حرف الراء— حرف را
الأحاديث المبدوءة بحرف الراء باب: حرف را سے شروع ہونے والی احادیث
«رب أعني ولا تعن علي وانصرني ولا تنصر علي وامكر لي ولا تمكر علي واهدني ويسر هداي إلي وانصرني على من بغى علي; اللهم اجعلني لك شاكرا لك ذاكرا لك راهبا لك مطواعا إليك مخبتا إليك أواها منيبا; رب تقبل توبتي واغسل حوبتي وأجب دعوتي وثبت حجتي واهد قلبي وسدد لساني واسلل سخيمة قلبي»(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے میرے رب! میری مدد فرما اور مجھ پر (کسی کی) مدد نہ فرما، میری نصرت فرما اور مجھ پر (کسی کی) نصرت نہ فرما، میرے لیے تدبیر فرما اور مجھ پر (کسی کی) تدبیر نہ ہونے دے، مجھے ہدایت دے اور میرے لیے ہدایت آسان فرما، اور جو مجھ پر زیادتی کرے اس کے خلاف میری مدد فرما۔ اے اللہ! مجھے اپنا شکر گزار، اپنا ذکر کرنے والا، اپنا خوف رکھنے والا، اپنا فرماں بردار، اپنے سامنے عاجزی کرنے والا، آہیں بھرنے والا اور اپنی طرف رجوع کرنے والا بنا دے۔ اے میرے رب! میری توبہ قبول فرما، میرا گناہ دھو دے، میری دعا قبول فرما، میری دلیل مضبوط فرما، میرے دل کو ہدایت دے، میری زبان کو درست فرما اور میرے دل کا کینہ نکال دے۔“