حدیث نمبر: 3477
«رأيت ليلة أسري بي موسى رجلا آدم طوالا جعدا كأنه من رجال شنوءة ورأيت عيسى رجلا مربوع الخلق إلى الحمرة والبياض سبط الرأس ورأيت مالكا خازن النار والدجال»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جس رات مجھے معراج کرائی گئی، میں نے موسیٰ علیہ السلام کو دیکھا، وہ گندمی رنگت، دراز قد اور گھنگریالے بالوں والے تھے، گویا وہ قبیلہ شنوءہ کے لوگوں میں سے تھے، اور میں نے عیسیٰ علیہ السلام کو دیکھا، وہ میانہ قد، سرخی مائل سفید رنگت اور سیدھے بالوں والے تھے، اور میں نے مالک، جو جہنم کے داروغہ ہیں، اور دجال کو بھی دیکھا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الراء / حدیث: 3477
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق] عن ابن عباس.