حدیث نمبر: 3475
«رأيت كأني الليلة في دار عقبة بن رافع وأتيت بتمر من تمر ابن طاب فأولت أن لنا الرفعة في الدنيا والعاقبة في الآخرة وأن ديننا قد طاب»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میں نے آج رات دیکھا کہ گویا میں عقبہ بن رافع کے گھر میں ہوں اور مجھے ابن طاب کی کھجوریں پیش کی گئیں، تو میں نے اس کی یہ تعبیر کی کہ ہمیں دنیا میں سربلندی اور آخرت میں اچھا انجام حاصل ہو گا اور ہمارا دین پاکیزہ ہو چکا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الراء / حدیث: 3475
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم م د ن] عن أنس. الكلم الطيب ٢٥٠.