صحیح الجامع الصغیر
حرف الراء— حرف را
الأحاديث المبدوءة بحرف الراء باب: حرف را سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3474
«رأيت كأن امرأة سوداء ثائرة الرأس خرجت من المدينة حتى نزلت مهيعة فأولتها أن وباء المدينة نقل إليها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میں نے خواب میں دیکھا کہ گویا ایک بکھرے بالوں والی سیاہ فام عورت مدینہ سے نکلی یہاں تک کہ مہیعہ (مقام) پر جا اتری، تو میں نے اس کی یہ تعبیر کی کہ مدینہ کی وبا اس (مہیعہ) کی طرف منتقل کر دی گئی ہے۔“