صحیح الجامع الصغیر
حرف الراء— حرف را
الأحاديث المبدوءة بحرف الراء باب: حرف را سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3456
"رؤيا المؤمن جزء من أربعين جزءا من النبوة وهي على رجل طائر ما لم يحدث بها فإذا تحدث بها سقطت ولا تحدث بها إلا لبيبا أو حبيبا "ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مومن کا خواب نبوت کے چالیس اجزاء میں سے ایک جزء ہے، اور یہ (خواب) اس وقت تک پرندے کی طرح (ہوا میں معلق) رہتا ہے جب تک اسے بیان نہ کیا جائے، پس جب اسے بیان کر دیا جائے تو وہ گر جاتا ہے، اس لیے اسے صرف عقل مند یا کسی محبوب (ہمدرد) شخص سے بیان کرو۔“