حدیث نمبر: 3388
«دعوات المكروب: اللهم رحمتك أرجو فلا تكلني إلى نفسي طرفة عين وأصلح لي شأني كله لا إله إلا أنت»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”پریشان حال شخص کی دعائیں یہ ہیں: اے اللہ! میں تیری رحمت کی امید رکھتا ہوں، پس مجھے پلک جھپکنے کے برابر بھی میرے نفس کے سپرد نہ کر، اور میرا سارا معاملہ درست فرما دے، تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الدال / حدیث: 3388
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [حم خد د حب] عن أبي بكرة. الكلم ١٢٠.