صحیح الجامع الصغیر
حرف الدال— حرف دال
الأحاديث المبدوءة بحرف الدال باب: حرف دال سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3361M
[دب إليكم داء الأمم قبلكم: الحسد والبغضاء هي الحالقة حالقة الدين لا حالقة الشعر والذي نفس محمد بيده لا تدخلوا الجنة حتى تؤمنوا ولا تؤمنوا حتى تحابوا أفلا أنبئكم بشيء إذا فعلتموه تحاببتم أفشوا السلام بينكم]ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تمہاری طرف تم سے پہلی امتوں کی بیماری سرایت کر گئی ہے: حسد اور بغض، یہ (بغض) مونڈنے والی چیز ہے، دین کو مونڈنے والی، نہ کہ بال مونڈنے والی۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! تم جنت میں داخل نہیں ہو گے جب تک ایمان نہ لے آؤ، اور تم مومن نہیں بن سکتے جب تک آپس میں محبت نہ کرو۔ کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں کہ اگر تم اسے کر لو تو آپس میں محبت کرنے لگو؟ آپس میں سلام کو عام کرو۔“