صحیح الجامع الصغیر
حرف الخاء— حرف خا
الأحاديث المبدوءة بحرف الخاء باب: حرف خا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3330
«خير نسائكم الولود الودود المواسية المواتية إذا اتقين الله وشر نسائكم المتبرجات المتخيلات وهن المنافقات لا يدخل الجنة منهن إلا مثل الغراب الأعصم»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تمہاری عورتوں میں سب سے بہتر وہ ہیں جو زیادہ بچے جننے والی، محبت کرنے والی، غم گسار اور موافقت کرنے والی ہوں، بشرطیکہ وہ اللہ سے ڈرتی ہوں، اور تمہاری عورتوں میں سب سے بری وہ ہیں جو بناؤ سنگھار کر کے نکلنے والی اور تکبر کرنے والی ہوں، یہی منافق عورتیں ہیں، ان میں سے جنت میں وہی داخل ہو گی جو اس نایاب سفید پاؤں والے کوے کی طرح کمیاب ہو۔“