صحیح الجامع الصغیر
حرف الخاء— حرف خا
الأحاديث المبدوءة بحرف الخاء باب: حرف خا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3240
«خمس بخمس ما نقض قوم العهد إلا سلط عليهم عدوهم وما حكموا بغير ما أنزل الله إلا فشا فيهم الفقر ولا ظهرت فيهم الفاحشة إلا فشا فيهم الموت ولا طففوا المكيال إلا منعوا النبات وأخذوا بالسنين ولا منعوا الزكاة إلا حبس عنهم القطر»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”پانچ باتوں کا پانچ باتوں سے تعلق ہے: جس قوم نے عہد توڑا اس پر اس کا دشمن مسلط کر دیا گیا، جس قوم نے اللہ کے نازل کردہ کے سوا کسی اور چیز سے فیصلہ کیا اس میں فقر عام ہو گیا، جس قوم میں بے حیائی پھیلی اس میں موت عام ہو گئی، جس قوم نے ناپ تول میں کمی کی اس سے پیداوار روک لی گئی اور اسے قحط کے سالوں میں مبتلا کر دیا گیا، اور جس قوم نے زکوٰۃ روکی اس سے بارش روک لی گئی۔“