صحیح الجامع الصغیر
حرف الخاء— حرف خا
الأحاديث المبدوءة بحرف الخاء باب: حرف خا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3215
«خذوا عني خذوا عني قد جعل الله لهن سبيلا البكر بالبكر جلد مائة ونفي سنة والثيب بالثيب جلد مائة والرجم»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مجھ سے سیکھو، مجھ سے سیکھو، اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے ایک راستہ مقرر کر دیا ہے: غیر شادی شدہ زانی کا غیر شادی شدہ کے ساتھ حکم سو کوڑے اور ایک سال کی جلاوطنی ہے، اور شادی شدہ زانی کا شادی شدہ کے ساتھ حکم سو کوڑے اور رجم ہے۔“