صحیح الجامع الصغیر
حرف الحاء— حرف حا
الأحاديث المبدوءة بحرف الحاء باب: حرف حا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3159
«حوسب رجل ممن كان قبلكم فلم يوجد له من الخير شيء إلا أنه كان رجلا موسرا وكان يخالط الناس وكان يأمر غلمانه أن يتجاوزوا عن المعسر فقال الله عز وجل لملائكته: نحن أحق بذلك منه تجاوزوا عنه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تم سے پہلے لوگوں میں سے ایک آدمی کا حساب لیا گیا، اس کے پاس کوئی نیکی نہیں پائی گئی سوائے اس کے کہ وہ ایک خوشحال آدمی تھا، لوگوں سے لین دین کرتا تھا، اور اپنے نوکروں کو حکم دیتا تھا کہ تنگ دست کو مہلت دے دیا کریں، تو اللہ عزوجل نے اپنے فرشتوں سے فرمایا: ہم اس بات کے اس سے زیادہ حقدار ہیں، اسے معاف کر دو۔“