صحیح الجامع الصغیر
حرف الحاء— حرف حا
الأحاديث المبدوءة بحرف الحاء باب: حرف حا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3151
«حق المسلم على المسلم ست: إذا لقيته فسلم عليه وإذا دعاك فأجبه وإذا استنصحك فانصح له وإذا عطس فحمد الله فشمته وإذا مرض فعده وإذا مات فاتبعه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مسلمان کا مسلمان پر چھ حق ہیں: جب اس سے ملو تو اسے سلام کہو، جب وہ تمہیں دعوت دے تو قبول کرو، جب وہ تم سے نصیحت طلب کرے تو اسے نصیحت کرو، جب وہ چھینکے اور الحمدللہ کہے تو اسے جواب دو، جب وہ بیمار ہو تو اس کی عیادت کرو، اور جب وہ فوت ہو جائے تو اس کے جنازے کے ساتھ جاؤ۔“