حدیث نمبر: 3121
«الجنة مائة درجة ما بين كل درجتين كما بين السماء والأرض والفردوس أعلى الجنة وأوسطها وفوقه عرش الرحمن ومنها يتفجر أنهار الجنة فإذا سألتم الله فاسألوه الفردوس»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جنت کے سو درجے ہیں، ہر دو درجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا آسمان اور زمین کے درمیان ہے، اور فردوس جنت کا سب سے اونچا اور درمیانی حصہ ہے، اور اس کے اوپر عرشِ رحمان ہے، اور اسی سے جنت کی نہریں پھوٹتی ہیں، پس جب تم اللہ سے مانگو تو فردوس مانگا کرو۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الجيم / حدیث: 3121
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [هـ] عن معاذ [ك] عن عبادة بن الصامت وأبي هريرة [ابن عساكر] عن أبي عبيدة بن الجراح. الصحيحة ٩٢٢: ت، حم.