صحیح الجامع الصغیر
حرف الجيم— حرف جیم
الأحاديث المبدوءة بحرف الجيم باب: حرف جیم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3116
"الجنة بناؤها لبنة من فضة ولبنة من ذهب وملاطها المسك الأذفر وحصباؤها اللؤلؤ والياقوت وتربتها الزعفران من يدخلها ينعم لا يبأس ويخلد لا يموت لا تبلى ثيابهم ولا يفنى شبابهم"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جنت کی تعمیر ایک اینٹ چاندی کی اور ایک اینٹ سونے کی ہے، اس کا گارا خوشبودار مشک ہے، اس کے کنکر موتی اور یاقوت ہیں، اور اس کی مٹی زعفران ہے، جو اس میں داخل ہو گا وہ نعمتوں میں رہے گا، کبھی تکلیف نہیں پائے گا، اور ہمیشہ زندہ رہے گا، کبھی نہیں مرے گا، نہ ان کے کپڑے پرانے ہوں گے اور نہ ان کی جوانی ختم ہو گی۔“