صحیح الجامع الصغیر
حرف الجيم— حرف جیم
الأحاديث المبدوءة بحرف الجيم باب: حرف جیم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3086
«جاء جبريل فقال: ما تعدون من شهد بدرا فيكم؟ قلت: خيارنا قال وكذلك من شهد بدرا من الملائكة هم عندنا خيار الملائكة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جبریل علیہ السلام آئے اور کہا: تم بدر میں شریک ہونے والوں کو اپنے میں کیا سمجھتے ہو؟ میں نے کہا: ہمارے بہترین لوگ۔ انہوں نے کہا: اسی طرح فرشتوں میں سے جو بدر میں شریک ہوئے وہ ہمارے نزدیک بھی فرشتوں میں سب سے بہتر ہیں۔“