حدیث نمبر: 3073
«ثلاثة يؤتون أجرهم مرتين: رجل من أهل الكتاب آمن بنبيه وأدرك النبي صلى الله عليه وسلم فآمن به واتبعه وصدقه فله أجران وعبد مملوك أدى حق الله وحق سيده فله أجران ورجل كانت له أمة فغذاها فأحسن غذاءها ثم أدبها فأحسن تأديبها وعلمها فأحسن تعليمها ثم أعتقها وتزوجها فله أجران»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تین لوگوں کو ان کا اجر دو گنا دیا جاتا ہے: اہلِ کتاب میں سے وہ آدمی جو اپنے نبی پر ایمان لایا، پھر نبی کریم ﷺ کو پایا تو آپ ﷺ پر بھی ایمان لایا، آپ کی پیروی کی اور آپ کی تصدیق کی، اسے دگنا اجر ملے گا۔ اور وہ غلام جس نے اللہ کا حق اور اپنے آقا کا حق ادا کیا، اسے دگنا اجر ملے گا۔ اور وہ آدمی جس کی کوئی لونڈی ہو، اس نے اسے اچھی طرح پالا، پھر اسے اچھی طرح ادب سکھایا، اسے اچھی طرح تعلیم دی، پھر اسے آزاد کر کے اس سے نکاح کر لیا، اسے دگنا اجر ملے گا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الثاء / حدیث: 3073
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق ت ن هـ] عن أبي موسى. الروض النضير ١٠٢٢، الصحيحة ١١٥٣: الطيالسي، الدارمي، مختصر مسلم ٢١.