صحیح الجامع الصغیر
حرف الثاء— حرف ثا
الأحاديث المبدوءة بحرف الثاء باب: حرف ثا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3068
«ثلاثة لا يكلمهم الله يوم القيامة ولا ينظر إليهم ولا يزكيهم ولهم عذاب أليم: رجل على فضل ماء بالفلاة يمنعه من ابن السبيل ورجل بايع رجلا بسلعة بعد العصر فحلف له بالله لأخذها بكذا وكذا فصدقه وهو على غير ذلك ورجل بايع إماما لا يبايعه إلا لدنيا فإن أعطاه منها وفى وإن لم يعطه لم يف»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تین لوگوں سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نہ بات کرے گا، نہ ان کی طرف دیکھے گا، نہ انہیں پاک کرے گا، اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے: وہ آدمی جس کے پاس جنگل میں زائد پانی ہو اور وہ اسے مسافر سے روک لے، وہ آدمی جس نے کسی کو عصر کے بعد سامان بیچا اور اللہ کی قسم کھا کر کہا کہ اس نے اتنے اتنے میں لیا تھا، اور خریدار نے اس کی بات مان لی حالانکہ حقیقت اس کے برعکس تھی، اور وہ آدمی جس نے کسی حکمران سے صرف دنیاوی فائدے کے لیے بیعت کی ہو، اگر وہ اسے کچھ دے تو وہ وفاداری نبھائے اور اگر نہ دے تو وفا نہ کرے۔“