صحیح الجامع الصغیر
حرف الثاء— حرف ثا
الأحاديث المبدوءة بحرف الثاء باب: حرف ثا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3053
«ثلاثة كلهم ضامن على الله: رجل خرج غازيا في سبيل الله فهو ضامن على الله حتى يتوفاه فيدخله الجنة أو يرده بما نال من أجر أو غنيمة ورجل راح إلى المسجد فهو ضامن على الله حتى يتوفاه فيدخله الجنة أو يرده بما نال من أجر ورجل دخل بيته بسلام فهو ضامن على الله»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تین لوگ ہیں جن سب کا ضامن اللہ ہے: وہ آدمی جو اللہ کی راہ میں جہاد کے لیے نکلے، اللہ اس کا ضامن ہے یہاں تک کہ اسے وفات دے کر جنت میں داخل کر دے، یا اسے اجر یا غنیمت کے ساتھ واپس لوٹا دے۔ اور وہ آدمی جو مسجد کی طرف جائے، اللہ اس کا ضامن ہے یہاں تک کہ اسے وفات دے کر جنت میں داخل کر دے، یا اسے اجر کے ساتھ واپس لوٹا دے۔ اور وہ آدمی جو سلام کہتے ہوئے اپنے گھر میں داخل ہو، اللہ اس کا ضامن ہے۔“