صحیح الجامع الصغیر
حرف الثاء— حرف ثا
الأحاديث المبدوءة بحرف الثاء باب: حرف ثا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3023
«ثلاث إذا خرجن لا ينفع نفسا إيمانها لم تكن آمنت من قبل أوكسبت في إيمانها خيرا: طلوع الشمس من مغربها والدجال ودابة الأرض»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تین چیزیں جب ظاہر ہو جائیں گی تو کسی ایسے شخص کا ایمان اسے فائدہ نہیں دے گا جو پہلے ایمان نہ لایا ہو یا اپنے ایمان میں نیکی نہ کمائی ہو: سورج کا مغرب سے طلوع ہونا، دجال، اور زمین کا جانور (دابۃ الارض)۔“