صحیح الجامع الصغیر
حرف التاء— حرف تا
الأحاديث المبدوءة بحرف التاء باب: حرف تا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3013
«التثاؤب من الشيطان فإذا تثاءب أحدكم فليرده ما استطاع فإن أحدكم إذا قال: ها ضحك منه الشيطان»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جمائی شیطان کی طرف سے ہے، پس جب تم میں سے کسی کو جمائی آئے تو وہ اسے حسبِ استطاعت روکے، کیونکہ جب تم میں سے کوئی جمائی لیتے ہوئے ”ہا“ کہتا ہے تو شیطان اس پر ہنستا ہے۔“