حدیث نمبر: 2994
«تكون دعاة على أبواب جهنم من أجابهم إليها قذفوه فيها هم قوم من جلدتنا يتكلمون بألسنتنا فالزم جماعة المسلمين وإمامهم فإن لم تكن جماعة ولا إمام فاعتزل تلك الفرق كلها ولو أن تعض بأصل شجرة حتى يدركك الموت وأنت كذلك»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جہنم کے دروازوں پر کچھ دعوت دینے والے ہوں گے، جو ان کی دعوت قبول کر لے گا وہ اسے اس میں جھونک دیں گے، وہ ہماری ہی قوم کے لوگ ہوں گے، ہماری ہی زبان بولیں گے، پس تم مسلمانوں کی جماعت اور ان کے امام کو لازم پکڑ لو، اور اگر نہ کوئی جماعت ہو اور نہ کوئی امام تو ان تمام فرقوں سے الگ ہو جاؤ، خواہ تمہیں کسی درخت کی جڑ کاٹنی پڑے یہاں تک کہ اسی حالت میں تمہیں موت آ جائے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف التاء / حدیث: 2994
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [هـ] عن حذيفة. خ - فتن، م - إمارة.