صحیح الجامع الصغیر
حرف التاء— حرف تا
الأحاديث المبدوءة بحرف التاء باب: حرف تا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2985
" تكفل الله لمن جاهد في سبيله لا يخرجه من بيته إلا الجهاد في سبيله وتصديق كلماته بأن يدخله الجنة أو يرجعه إلى مسكنه الذي خرج منه مع ما نال من أجر أو غنيمة"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ نے اس شخص کے لیے ضمانت لی ہے جو اس کی راہ میں جہاد کرے، جسے اس کے گھر سے صرف اللہ کی راہ میں جہاد اور اس کے کلمات کی تصدیق نے نکالا ہو، کہ وہ اسے جنت میں داخل کر دے گا، یا اسے اس کے اجر اور غنیمت کے ساتھ اس کے اسی گھر میں واپس لوٹا دے گا جہاں سے وہ نکلا تھا۔“