صحیح الجامع الصغیر
حرف التاء— حرف تا
الأحاديث المبدوءة بحرف التاء باب: حرف تا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2970
«تفتح أبواب الجنة يوم الاثنين ويوم الخميس فيغفر فيها لكل عبد لا يشرك بالله شيئا إلا رجلا كانت بينه وبين أخيه شحناء فيقال: انظروا هذين حتى يصطلحا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جنت کے دروازے پیر اور جمعرات کے دن کھولے جاتے ہیں، پس ہر اس بندے کو بخش دیا جاتا ہے جو اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو، سوائے اس آدمی کے جس کے اور اس کے بھائی کے درمیان دشمنی ہو، تو کہا جاتا ہے: ان دونوں کو دیکھتے رہو یہاں تک کہ یہ صلح کر لیں۔“