صحیح الجامع الصغیر
حرف التاء— حرف تا
الأحاديث المبدوءة بحرف التاء باب: حرف تا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2934
«تدور رحى الإسلام لخمس وثلاثين أوست وثلاثين أوسبع وثلاثين فإن يهلكوا فسبيل من هلك وإن يقم لهم دينهم يقم لهم سبعين عاما بما مضى»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اسلام کی چکی پینتیس، چھتیس یا سینتیس سال تک چلے گی، اگر وہ لوگ ہلاک ہو گئے تو یہ ہلاک ہونے والوں ہی کا راستہ ہے، اور اگر ان کا دین قائم رہا تو وہ ستر سال تک قائم رہے گا، جس میں گزرا ہوا زمانہ بھی شامل ہے۔“