صحیح الجامع الصغیر
حرف الباء— حرف با
الأحاديث المبدوءة بحرف الباء باب: حرف با سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2858
«بينا أنا نائم أتيت بخزائن الأرض فوضع في يدي سواران من ذهب فكبرا علي وأهماني فأوحى الله إلي: أن انفخهما فنفختهما فذهبا فأولتهما الكذابين اللذين أنا بينهما: صاحب صنعاء وصاحب اليمامة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اسی اثناء میں کہ میں سویا ہوا تھا، میرے پاس زمین کے خزانے لائے گئے اور میرے ہاتھوں میں سونے کے دو کنگن رکھ دیے گئے۔ وہ مجھے بہت بھاری لگے اور انہوں نے مجھے فکر میں ڈال دیا، تو اللہ تعالیٰ نے میری طرف وحی فرمائی کہ میں ان پر پھونک ماروں۔ چنانچہ میں نے ان پر پھونک ماری تو وہ دونوں اڑ (غائب ہو) گئے۔ پس میں نے اس کی تعبیر ان دو جھوٹے (مدعیانِ نبوت) سے لی جن کے درمیان میں موجود ہوں: ایک صنعاء کا رہنے والا (اسود عنسی) اور دوسرا یمامہ کا رہنے والا (مسیلمہ کذاب)۔“