صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 283
«إذا أحب الله عبدا نادى جبريل: إن الله يحب فلانا فأحبه فيحبه جبريل فينادي جبريل في أهل السماء: إن الله يحب فلانا فأحبوه فيحبه أهل السماء ثم يوضع له القبول في الأرض»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو جبریل (علیہ السلام) کو پکارتا ہے کہ اللہ فلاں شخص سے محبت کرتا ہے تم بھی اس سے محبت کرو، تو جبریل بھی اس سے محبت کرنے لگتے ہیں۔ پھر جبریل آسمان والوں میں ندا دیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فلاں سے محبت کرتا ہے تم بھی اس سے محبت کرو، تو آسمان والے بھی اس سے محبت کرنے لگتے ہیں، پھر زمین والوں میں اس کے لیے مقبولیت رکھ دی جاتی ہے۔“