حدیث نمبر: 2809
«الأيم أحق بنفسها من وليها والبكر تستأذن في نفسها وإذنها صماتها»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”شوہر دیدہ (بیوہ یا طلاق یافتہ) عورت اپنے ولی کی نسبت اپنے نفس کے فیصلے کا زیادہ حق رکھتی ہے، اور کنواری لڑکی سے بھی اس کے نکاح کے بارے میں اجازت طلب کی جائے گی، اور اس کی اجازت اس کی خاموشی ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2809
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [مالك حم م ٤] عن ابن عباس. الصحيحة ١٢١٦: الدارمي، قط، مختصر مسلم ٨٠٣.