صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2800
«الإيمان بضع وسبعون شعبة فأفضلها قول: لا إله إلا الله وأدناها إماطة الأذى عن الطريق والحياء شعبة من الإيمان»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ایمان کی ستر سے زائد شاخیں ہیں، پس ان میں سے سب سے افضل بات «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» کا اقرار کرنا ہے اور سب سے ادنیٰ شاخ راستے سے تکلیف دہ چیز کو دور کرنا ہے، اور حیاء بھی ایمان کی ایک اہم شاخ ہے۔“