صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2798
«الإيمان: أن تؤمن بالله وملائكته وكتبه ورسله وتؤمن بالجنة والنار والميزان وتؤمن بالبعث بعد الموت وتؤمن بالقدر خيره وشره»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ایمان یہ ہے کہ تم اللہ، اس کے فرشتوں، اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ، اور جنت، دوزخ اور میزان (اعمال تولنے کے ترازو) پر یقین رکھو، نیز مرنے کے بعد دوبارہ جی اٹھنے پر ایمان لاؤ اور تقدیر کی اچھائی اور برائی پر بھی یقین رکھو۔“