صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2794
«الأيدي ثلاثة فيد الله العليا ويد المعطي التي تليها ويد السائل السفلى فأعط الفضل ولا تعجز عن نفسك»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ہاتھ تین طرح کے ہیں، اللہ تعالیٰ کا ہاتھ سب سے اوپر ہے، اور دینے والے کا ہاتھ اس کے بعد (درجے میں) ہے، اور مانگنے والے کا ہاتھ سب سے نیچے ہے۔ پس تم (ضرورت سے) بچا ہوا زائد مال خرچ کرو اور اپنی جان کو عاجز نہ بناؤ (یعنی اپنے آپ کو محتاج نہ کرو)۔“