صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2788
«الأمراء من قريش ما عملوا فيكم بثلاث: ما رحموا إذا استرحموا وأقسطوا إذا قسموا وعدلوا إذا حكموا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”امیر (حکمران) قریش میں سے ہوں گے، جب تک وہ تمہارے درمیان تین باتوں پر عمل پیرا رہیں گے: جب ان سے رحم کی درخواست کی جائے تو رحم کریں، جب مال تقسیم کریں تو انصاف کریں، اور جب فیصلہ کریں تو عدل سے کام لیں۔“