صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2770
«الإسبال في الإزار والقميص والعمامة من جر منها شيئا خيلاء لم ينظر الله إليه يوم القيامة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کپڑا لٹکانا تہبند، قمیص اور عمامے میں (ہوتا) ہے، جس شخص نے غرور و تکبر کی وجہ سے ان میں سے کسی بھی چیز کو (زمین پر) گھسیٹا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف (رحمت کی نگاہ سے) نہیں دیکھے گا۔“