صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2749
«أيها الناس ما زال بكم صنيعكم حتى ظننت أن سيكتب عليكم فعليكم بالصلاة في بيوتكم فإن خير صلاة المرء في بيته إلا الصلاة المكتوبة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے لوگو! تمہارا یہ عمل (یعنی رات کو نفل نماز کے لیے میرے پیچھے جمع ہونا) برابر جاری رہا یہاں تک کہ مجھے اندیشہ ہونے لگا کہ کہیں یہ تم پر فرض نہ کر دی جائے، لہٰذا تم اپنے گھروں میں نماز پڑھنے کو لازم کر لو، کیونکہ انسان کی بہترین نماز اس کے گھر میں ہے سوائے فرض نماز کے۔“