صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2664
«أيعجز أحدكم أن يقرأ في كل ليلة ثلث القرآن؟ إن الله جزأ القرآن ثلاثة أجزاء فجعل {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} جزءا من أجزاء القرآن»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کیا تم میں سے کوئی اس بات سے عاجز ہے کہ ہر رات تہائی قرآن پڑھے؟ بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے، پس اس نے ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ کو قرآن کے حصوں میں سے ایک حصہ قرار دیا ہے۔“ [سورة الإخلاص: 1]