صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2660
«أيحب أحدكم إذا رجع إلى أهله أن يجد ثلاث خلفات عظام سمان؟ فثلاث آيات يقرأ بهن أحدكم في صلاته خير له من ثلاث خلفات عظام سمان»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرتا ہے کہ جب وہ اپنے گھر لوٹے تو اسے تین بڑی، موٹی اور حاملہ اونٹنیاں ملیں؟ پس تم میں سے کسی کا نماز میں تین آیتیں پڑھنا اس کے لیے تین بڑی، موٹی اور حاملہ اونٹنیوں سے بہتر ہے۔“